آئی ایم ایف شرائط ،پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ

Petrol-cricis 62

اسلام آ باد : حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کی شرائط کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ کردیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی45 روپیکردی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پرپیٹرولیم لیوی میں5 روپے فی لیٹرکا اضافہ کیا گیا ہے، مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی7 روپے77 پیسے بڑھادی گئی ہے۔ مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 8 روپے 2 پیسے عائد کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم لیوی میں 50 پیسیکا اضافہ کیا گیا ہے،لائٹ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 27 روپے87 پیسے ہوگئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں