امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے پر لوگ اعتراض کرتے تھے، جیابچن

jaya-bachchan-and-amitabh-bachchan 57

ممبئی :بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ جیا بچن نے انکشاف کیا کہ فلم انڈسٹری کے کئی افراد کو ان کے امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے پر اعتراض تھا کہ امیتابھ بچن کبھی بڑے اداکار نہیں بن سکتے۔ ایک انٹرویو میں جیا بچن نے انکشاف کیا کہ انڈسٹری کے کئی لوگ ان سے امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے پر سوال کیا کرتے تھے کہ کیا تم پاگل ہو؟ ، جبکہ کئی لوگوں نے کہا کہ امیتابھ کبھی بڑے اداکار نہیں بن پائیں گے۔انہوں نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ اگر کسی میں واقعی اچھا اداکار بننے کی صلاحیت ہے تو وہ سخت محنت سے بن سکتا ہے۔ پھر چاہے وہ کوئی بھی ہو۔انہوں نے اپنے اس انٹرویو میں اپنے شوہر کو سب سے بہترین اداکار قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایک ماں کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک اداکار کی طالب علم ہونے کی حیثیت سے یہ کہوں گی کہ اگر کوئی اداکاری میں امیتابھ بچن کا مقابلہ کرسکتا ہے تو کرکے دکھائے پھر چاہے وہ ابھیشیک بچن ہو یا پھر شاہ رخ خان۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں