الیکشن مہم شروع، عمران خان نے اعلان کر دیا

Imran-khan-announce-election-com 100

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے قوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہفتے سے ملک بھر میں الیکشن مہم شروع کرنے کا اعلان کر رہے ہیں، آج اس راستے پر نکل چکے ہیں جو پاکستان کو عظیم قوم بنائے گا، سپریم کورٹ نے قانون کی حکمرانی قائم کی، اپنی قوم کی طرف سے عدلیہ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، 26سال پہلے میں نے انصاف کےلئے تحریک شروع کی، انصاف کا مطلب یہ ہے کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، قوم کی ترقی اور خوشحالی انصاف سے جڑی ہوتی ہے، نیلسن منڈیلا نے کہا تھا انصاف کرو غربت ختم ہو جائے گی، سوئٹرز لینڈ میں قانون کی حکمرانی ہے اس لئے وہاں خوشحالی ہے، پاکستان میں ایک مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے، ہمارے ملک میں مافیا نے انسانی حقوق کو پامال کیا، مافیا نے پیسے اور بیرونی سازش ملاکر ہماری حکومت گرائی، انہوں نے 1100ارب کے کیسز معاف کرائے، ن لیگ آزاد عدلیہ نہیں چاہے گی یہ انصاف سے بھاگتے ہیں، انہوں نے پوری کوشش کی کہ اقتدار میں رہیں عوام کی رائے نہ آئے، سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ ہے کہ نوے دن میں الیکشن ہوں، ہماری قوم انصاف کےلئے ترسی ہوئی ہے، ماحول بنا کر نوے دن میں الیکشن ہونے پر سوال اٹھایا جارہا ہے، ہم پورا زور لگائیں گے کوئی چیز غیر آئینی نہ ہو، نوے کی دہائی میں ن لیگ نے سپریم کورٹ پر ڈنڈوں سے حملہ کیا، آج قوم باشعور ہو چکی عدلیہ پر اس طرح حملہ نہیں کیا جاسکتا، عمران خان نے ہفتے سے پورے ملک میں الیکشن مہم شروع کرنے کا اعلان کیا، انہوں نے مزید کہا کہ عوام ان کے خلاف فیصلہ کر بیٹھے ہیں انہیں کچھ نہیں ملے گا، یہ سمجھتے ہیں کہ الیکشن میں تاخیر سے عوام سب کچھ بھول جائیں گے، آپ کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دینگے الیکشن ضرور ہوگا، عوام کارروائیوں سے ڈر نہیں رہے جیل بھرو تحریک ثبوت ہے، قوم نے خوف کی زنجیریں توڑ دی ہیں ان حربوں سے کچھ نہیں ہوگا، حکومت کے ایسے حربوں سے ہمارے ملک کا نقصان ہو رہا ہے، مجھ پر یہ پھر حملہ کرینگے یہ اب زیادہ خوفزدہ ہیں، میں نے ٹیپ رکھی ہوئی ہے کہ کون مجھے قتل کرنا چاہتا ہے، ان تین لوگوں کے علاوہ اور دو لوگ بھی ہیں جن کے نام ٹیپ میں ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں