ٹک ٹاک لائیو پر بیوی کو تھپڑ مارنے پر شوہر کو ایک سال قید کا حکم

tiktok fine 86

میڈرڈ:ٹک ٹاک لائیو اسٹریم کے دوران بیوی کو تھپڑ مارنے والے ہسپانوی شوہر کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین کی مقامی عدالت نے ایک شخص کو سوشل میڈیا پر لائیو اپنی اہلیہ پر جسمانی تشدد کے جرم کا مرتکب قرار دیا اور اسے ایک سال قید کی سزا سنائی جب کہ عدالت نے اسے تین سال بیوی سے دور رہنے کا بھی حکم دیا ہے جس کے تحت اس پر بیوی سے بات چیت کرنے پر بھی پابندی عائد ہوگی،عدالت نے 3سال تک ملزم کے ہتھیار رکھنے پر بھی پابندی عائد کی ہے، ملزم کو سزا ٹک ٹاک کی لائیو اسٹریم کے بعد وائرل ہونے والی تصویر کے بعد ہوئی جس میں شوہر نے اپنی اہلیہ کو زوردار تھپڑ مارا تھا جس سے وہ رو پڑی تھی،اسپین میں یہ تصویر وائرل ہونے کے بعد عدالت نے بیوی کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے والے شخص کو جیل بھیجنے کا حکم دیا،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے لائیو اسٹریم پر ہزاروں لوگوں کے سامنے بیوی کو جسمانی طور پر نقصان پہنچایا اور اس کی عزت نفس کو مجروح کیا اور اس کی تذلیل کی جس پر وہ روپڑی،اس واقعے پر عدالت نے بیوی کی جانب سے شوہر کیلئے کیا گیا دفاع بھی ملحوظ خاطر نہ رکھا اور فیصلے میں واضح کیا کہ تشدد کے خلاف کیسز میں مدعی کی شکایت کی ضرورت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں