اوپیک ضرورت پڑنے پرفیصلے تبدیل کرسکتا ہے،سعودی وزیرتوانائی

OPEC-countries 48

ریاض:سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ اوپیک پلس کے فیصلے سیاسی نہیں بلکہ مارکیٹ کے بنیادی اصولوں پرمبنی ہیں،انھوں نے واضح کیا ہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک پرمشتمل یہ اتحاد ضرورت کے مطابق پالیسی کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے کافی لچکدار ہے،شہزادہ عبدالعزیز دارالحکومت الریاض میں میڈیا فورم سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے اوپیک پلس کے گذشتہ اکتوبر میں پیداواری ہدف میں 20 لاکھ بیرل یومیہ کمی کرنے کے فیصلے پرروشنی ڈالی،تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک)اور روس سمیت اتحادیوں پر مشتمل گروپ نے 2023کے آخر تک مارکیٹ میں استحکام کے لیے تیل کی یومیہ پیداوارمیں کٹوتی پراتفاق کیا تھا،شہزادہ عبدالعزیزنے گذشتہ ہفتے جریدے انرجی ایسپیکٹس میں شائع شدہ ایک انٹرویو میں اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ یہ فیصلہ اختتامِ سال تک برقرار رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں