توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والی شخصیات کی تفصیلات پیش

tosha-khana-gift 374

لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں قیام پاکستان سے لے کر اب تک توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والی شخصیات کی تفصیلات کا سیل شدہ ریکارڈ پیش کردیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات شائع کیں۔ کابینہ ڈویژن نے نواز شریف اور آصف زرداری سمیت دیگر تحائف کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک کن کن شخصیات نے تحائف وصول کیے انکی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ دوران سماعت عدالت کے روبرو توشہ خانہ کا سیل شدہ ریکارڈ سیکشن افسر بنیامین نے پیش کیا۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ یہ کلاسیفائیڈ ریکارڈ اگر عدالت کھولنا چاہتی ہے تو کھول سکتی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالت اس سیل شدہ ریکارڈ کو نہیں کھولنا چاہے گی ۔ ادارے کے سربراہ کا بیان حلفی نہیں آیا ۔ عدالت نے متعلقہ ادارے کے ہیڈ آف ڈپیاٹمنٹ کو بیان حلفی سمیت طلب کرلیا ۔ عدالت نے سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں