نگران حکومت کا اور نوٹیفکیشن معطل،ضلع بحال کر دئیے

Punjab-Cabinet-dicision-rev 124

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے نگران حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے گجرات کا ڈویژن اور وزیرآباد کا ضلع کا درجہ بحال کر دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں گجرات کو ڈویژن اور وزیر آباد کو ضلع کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے سے متعلق نگران حکومت کے فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پنجاب حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے نگران حکومت کا فیصلہ معطل اور گجرات کا ڈویژن، وزیر آباد کا ضلع کا درجہ بحال کر دیا۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی حکومت میں گجرات کو ڈویژن اور وزیر آباد کو ضلع کا درجہ دیا گیا تاہم بعد میں نگران حکومت پنجاب نے یہ نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں