پہلے اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کا پھر چیئرمین نیب، فواد چوہدری کی پریس کانفرنس

Fawad-Chaudhary-and-ijaz-ch 133

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ مر چکا، ہم نے ملک کو بچانا ہے، حکومت بدترین سیاسی کارروائیوں میں مصروف ہے، شیخ رشید اور ہم سب پر بے بنیاد پر مقدمات بنائے گئے، چیئرمین نیب کا استعفیٰ پی ٹی آئی کے موقف کی توثیق ہے، آئین کی مضبوطی کےلئے عدالتوں کے سوا کس سے امید لگائیں، گھٹیا مقدمے تو نیب کے بغیر بھی درج ہو رہے ہیں، چیئرمین نیب کا استعفیٰ گھر کا بھیدی لنکا ڈائے کے مترادف ہے، جعلی مقدمات درج کرینگے تو حکومت کیسے آگے جائے گی؟ چیف الیکشن کمشنر کو بھی استعفیٰ دے دینا چاہیے، چیئرمین نیب پر سیاسی مخالفین کےخلاف مقدمات بنانے کا دبائو تھا، اسپیکر اپنے عہدے کا لحاظ کریں، ہمیں پتہ ہے چھوٹے لوگ بڑے عہدوں پر چلے گئے ہیں، عمران خان نے فیصلہ کیا ہے جہاں عدالت بلائے گی جائیں گے، ہمارا مطالبہ ہے لیڈر آف اپوزیشن پہلے لگایا جائے، اسپیکر سے کہوں گا اپنے عہدے کا تھوڑا بہت خیال کریں، چیف الیکشن کمشنر کو کہا گیا ہے کہ آپ صدر کا حکم نہ مانیں آپ کو صدر بنا دیں گے، محسن نقوی میڈیا کے سامنے آکر بتائیں وہ نیوٹرل ہیں، سب کو معلوم ہے راجہ ریاض لوٹے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کو چیئرمین نیب سے سبق سیکھنا چاہیے، ججوں کے خلاف معظم کمپیئن چلائی جارہی ہے، مذمت کرتے ہیں، اسپیکر کو منشی نہ بنائیں یہ بہت بڑا عہدہ ہے، الیکشن کمشنر اور بیوروکریسی سیاسی تنازع سے الگ رہیں، جیل بھرو تحریک پرامن تبدیلی کا راستہ ہے، نگران وزرا پیسے لیکر بنائے گئے ان کےلئے آکشن کیا گیا، پہلی بار وزرا کی آکشن ہوئی ہے، کل لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ممبران کے استعفےٰ مسترد کر دئیے، اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کا ہونا چاہیے اس کے بعد چیئرمین نیب لگنا چاہیے، عمران خان پر تقریبا 28کریمنل کیسز بنائے گئے، اس موقع پر تھریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ لاہور سے 200لوگ کل رضا کارانہ طور پر گرفتاریاں دیں گے، صدر نے کل الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا، حکومت آئین کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے، الیکشن کمیشن ماننے کو تیار نہیں اب تک مشاورت ہی کر رہا ہے، کل ہزاروں کی تعداد میں لوگ باہر نکلیں گے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں