فیس بک اور انسٹاگرام صارفین بھی بلیو ٹک کی فیس ادا کریں گے

Insta-and-facebook 67

نیویارک:سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے بعد فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین بھی بلیو ٹک اکاونٹ کی فیس ادا کریں گے۔میٹا کے سی ای او اور فیس بک کے شریک بانی مارک زکربرگ نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کو بلیو ٹک کی فیس ادا کرنا ہو گی۔مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ یہ سروس ابتدائی طور پر اس ہفتے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شروع کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آپ اپنا اکاونٹ سرکاری شناختی کارڈ کے ذریعے ویری فائی کروا سکتے ہیں، 18 سال سے زائد عمر کے صارفین فیس بک اور انسٹاگرام اکاونٹس کی ویری فائیڈ سبسکرپشن کے لیے اہل ہیں۔میٹا کے سی ای او کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے سوشل میڈیا ایپس پر سیکیورٹی اور تصدیق شدہ اکاونٹس میں بہتری آئے گی۔واضح رہے کہ ویب پر استعمال کرنے والے انسٹاگرام اور فیس بک صارفین کے لیے اکاونٹ ویری فائیڈ کرانے کے لیے سبسکرپشن سروس 11.99 ڈالر ماہانہ سے شروع ہو گی جبکہ ا?ئی فون کے صارفین 14.99ڈالر فیس ادا کریں گے۔گزشتہ سال ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے ٹوئٹر کے ویری فائیڈ صارفین کے لیے بلیو سبسکرپشن سروس شروع کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں