برازیل، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 36 افراد ہلاک

brazil-flood 64

ریوڈی جنیرو: برازیل کی ریاست ساپولو میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 36 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ساپولو کا علاقہ ساوسیباستیو زیر آب ہے اور چٹانوں پر بنے گھر لینڈ سلائیڈنگ میں گر گئے ہیں۔درخت گرنے سے گاڑیاں تباہ اور شاہراہیں سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہیں، ساحلی علاقوں سے 300 سے زائد افراد کا انخلا جبکہ 250 افراد بے گھر ہو گئے۔ساپولو کے گورنر نے پانچ متاثرہ شہروں میں ہنگامی صورت حال نافذ کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں