بھارت، آئی فون کا آن لائن آرڈر، پیسے نہ ہونے پر نوجوان نے ڈیلیوری بوائے کو ہی قتل کردیا

India-iphone-delivery-boy-incident 64

نئی دہلی:بھارتی ریاست کرناٹک کے ہاسن ضلع میں 20سالہ نوجوان نے آن لائن آرڈر کیے آئی فون کے لیے رقم نہ ہونے پر مبینہ طور پر ڈیلیوری ایجنٹ کو ہی قتل کر دیا اور لاش گھر میں چھپا دی،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیمانت دت نامی نوجوان نے آئی فون آرڈر کیا اور جب ڈیلیوری بوائے اسے دینے آیا تو ہیمانت نے اس کی کمر میں چاقو کے وار سے قتل کردیا اور لاش گھر میں چھپا دی،بعدازاں اس نے لاش قریبی ریلوے اسٹیشن پر جلا دی اور قتل کا ثبوت ختم کرنا چاہا لیکن ناکام رہا،رپورٹس کے مطابق 11فروری کو ریلوے اسٹیشن کے قریب سے لاش کے کچھ آثار ملے جس پر پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا، مقتول کی شناخت 23سالہ ہیمانتھ نائیک کے نام سے ہوئی جو ای کارٹ ایکسپریس میں ملازمت کرتا تھااور اس رات وہ سیکنڈ ہینڈ فون ڈیلیور کرنے گیا تھا،تاہم جب وہ ملزم کے گھر پہنچا اور فون کے لیے 46ہزار روپے کا مطالبہ کیا تو اس نے ہیمانتھ نائیک کو قتل کردیا اور لاش کو ریلوے اسٹیشن کے قریب جلانے سے پہلے چار دن تک اپنے گھر میں چھپائے رکھا،ملزم ایک بیگ میں لاش کو ڈال کر ریلوے اسٹیشن پر لے کر گیا جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی جس کی مدد سے پولیس ملزم تک پہنچی اور اسے گرفتار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں