لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے الیکشن کمیشن کو مشورہ دیا ہے کہ خود پریشان ہوں اور نہ عوام کو پریشان کریں،مقررہ مدت میں الیکشن کروائیں۔ سپیکر سبطین خان نے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے PPSCیونٹ کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا یہ فائدہ ہے کہ آپ کی آواز ایوانوں تک پہنچتی ہے، مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔سرکاری ملازمین کو مہنگائی الائونس دیا جائے۔ سپیکر محمد سبطین خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن خود پریشان ہو اور نہ عوام کو پریشان کریں،مقررہ مدت میں الیکشن کروائیں۔ سبطین خان نے کہا کہ دیانتداری سے ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کے بچوں کو ملازمتین ملنا ان کا حق ہے۔تقریب میں افضال احمد سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن، حاجی ظہور سرپرست اعلی ایپکا، رانا محمد اقبال ظفر صدر ایپکا، مختار گجر، سلیم رضا سمیت اپیکا پنجاب پبلک سروس کمیشن یونٹ کے نومنتخب عہدیداروں کی شرکت۔
خود پریشان ہوں نہ عوام کو کریں،الیکشن کمیشن کو مشورہ
