سرکاری و نیم سرکاری ادارے آئیسکو کے اربوں روپے کے نادہندہ نکلے ، نوٹس جاری

electricity-breakdown 46

اسلام آباد:سرکاری و نیم سرکاری اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اربوں کے نادہندہ،آئیسکو نے ادائیگیاں نہ کرنے والے اداروں کو نوٹس جاری کر دیابجلی واجبات ادا نہ ہوئے توپیشگی اطلاع یابغیر کسی نوٹس کے بجلی منقطع کر دیا جائے گا۔اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے آخری نوٹس کے ساتھ ادائیگیاں نہ کرنے والے اداروں اور وزارتوں کی تفصیلات بھی جاری کر دیں،آئیسکو کے مطابق آزاد جموں کشمیر105 ارب 33 کروڑ 50 لاکھ روپے پارلیمنٹ لاجز کے ذمہ واجبات11کروڑ 20 لاکھ ،پی ایم سیکرٹریٹ 8کروڑ 40 لاکھ روپیوزارت داخلہ آئیسکو کی 8 کروڑ 30 لاکھ روپے سی ڈی اے2 ارب 88 کروڑ ،پاک سیکرٹریٹ 68کروڑ 90 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں آئیسکو کے مطابق کیبنٹ سیکرٹریٹ 7 کروڑ 90 لاکھ ،واسا44 کروڑ 90 لاکھ،فیڈرل گورنمنٹ کے زیر انتظام ہسپتال19کروڑ 80 لاکھ روپیوزارت ریلوے14کروڑ 70 لاکھ، وفاقی پولیس14کروڑ 60 لاکھ، ٹی ایم اے راول ٹاؤن ساڑھے بارہ کروڑ کی نادہندہ ایف بی آر/سی بی آر1کروڑ 40 لاکھ اور وزارت منصوبہ بندی ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے آئیسکو کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد 7 کروڑ، وزارت صحت5 کروڑ 80 لاکھ نسٹری آف کلچر اینڈ سپورٹس5 کروڑ 40 لاکھ روپیسینیٹ 5 کروڑ، وزارت تعلیم 4 کروّ 70 لاکھ پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن2 کروڑ 90 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں ترجمان آئیسکو کے مطابق سرکاری و نیم سرکاری اداروں سے بجلی واجبات کی ادائیگی کیلئے آئیسکو کی جانب یہ آخری نوٹس ہے ا ور بجلی واجبات ادا نہ کرنے ہر نادہندگان کی بجلی بغیر کسی نوٹس کے منقطع کر دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں