سیلفی نہ بنوانے پر بھارتی کرکٹر پرتھوی شا پر مداح ٹوٹ پڑے ،خاتون سمیت 8 افراد گرفتار

indian-cricketer-prithvi-shaw 69

ممبئی:سیلفی نہ بنوانے پر بھارتی کرکٹر پرتھوی شا پر مداحوں نے حملہ کردیا، اس دوران ان کے دوست کی گاڑی پر بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے ہوٹل میں خاتون مداح اور ان کے دوست نے پرتھوی شا کے ساتھ سیلفی بنوائی، تھوڑی دیر بعد وہ مزید سیلفی بنانے کا مطالبہ کرنے لگے۔پرتھوی شا کے انکار کرنے پر مشتعل افراد نے ہوٹل کے باہر ان پر حملہ کر دیا اور ان کے دوست کی کار پر بیس بال بیٹ سے توڑ پھوڑ بھی کی۔واقعے میں ملوث خاتون سمیت تمام 8 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار خاتون کے وکیل کا دعویٰ ہے کہ پرتھوی شا نشے میں تھا، انہوں نے خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں