ترکیہ ، شام زلزلہ ، ہلاکتیں 45 ہزار کے قریب پہنچ گئیں ،اقوام متحدہ کی امداد کی اپیل

Turkey-earthquake-UN 63

نیویارک:ترکیہ اور شام میں 6 فروری کی صبح آنے والے تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 45 ہزار کے قریب پہنچ گئی ، ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کے لیے ٹیلی میراتھن نشریات میں مختلف ٹی وی چینلز نے چند گھنٹوں میں 6ارب ڈالر سے زائد کی امداد جمع کر لی جبکہ ،اقوام متحدہ نے بھی ترکیہ کیلئے ایک ارب ڈالر امداد کی اپیل کی ہے ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ایک ارب ڈالر سے ترکیہ کے 52لاکھ افراد کو تین ماہ کیلئے انسانی امداد کی فراہمی ممکن ہوسکے گی،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ضرورتیں بہت زیادہ ہیں اور لوگ تکلیف میں ہیں مزید وقت ضائع نہیں کیا جا سکتا، میں عالمی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے بڑھے اور اس دور کی سب سے بڑی قدرتی آفات میں سے ایک کیلئے فنڈ فراہم کرے،اقوام متحدہ شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے بھی تقریبا 40کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کر چکا ہے ۔،دوسری جانب زلزلہ متاثرہ علاقوں میں ہزاروں امدادی کارکن سرد موسم کے باوجود ملبے میں زندگی کے آثار تلاش کررہے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ملبے میں زندہ بچ جانے والوں کے حوالے سے امیدیں دم توڑ رہی ہیں،اس سے قبل اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے سربراہ مارٹن گریفتھ نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 50ہزار سے بڑھ سکتی ہیں ،اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور شام میں کم از کم 9 لاکھ افراد کو فوری طور پر کھانے کی ضرورت ہے جبکہ صرف شام میں 5.3ملین تک لوگ بے گھر ہو سکتے ہیں،ترکیہ اور شام میں 6فروری کو آنیوالے 7اعشاریہ 8شدت کے زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد 42ہزار تک پہنچ چکی ہے ، زلزلے کے نتیجے میں ترکیہ اور شام میں بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان ہوا ہے جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں