نیب نے مونس الہی کو 20فروری کو طلب کر لیا

moonis elahi statement about shahbaz sharif 41

لاہور:قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی کی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا،نیب لاہور کی جانب سے مونس الہی کو 20فروری کے روز طلب کیا گیا ہے، نیب لاہور کی جانب سے مونس الہی کو سابق وزیراعلی کے سیکرٹری محمد خان بھٹی کیس میں طلب کیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب لاہور میں مواصلات و تعمیرات میں تبادلوں اور ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، ہائی ویز ڈویژن کے ٹینڈرز میں بھی کک بیک حاصل کیے جاتے رہے، مونس الہی سے کیس سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں