کنگ سلمان ریلیف سینٹر پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے فوڈ پیکیج کی تقسیم کا تیسرا مرحلہ مکمل

King-sulman-relief 65

اسلام آباد(مزمل حسین) کنگ سلمان ریلیف سینٹر پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے فوڈ پیکیج کی تقسیم کا تیسرا مرحلہ مکمل۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سال 2022-2023 کے لیے فوڈ سیکیورٹی سپورٹ منصوبے کے تسلسل میں کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (KSrelief) نے پاکستان میں 15000 سیلاب سے متاثرہ گھرانوں میں فوڈ پیكج تقسیم کا تیسرا مرحلہ بھی مکمل کرلیا گیا تاکہ متاثرین کو ہر ممکن ریلیف میسر ہو۔اس فوڈ پیكج میں تمام تر ضروری اشیاء خردونوش شامل ہیں ۔ ایك فوڈ پیك 95 كلوگرام پر مشتمل ہے جس میں 80 كلو فائن آٹا ،5كلو دال چنا ، 5لیٹر كوكنگ آئل اور 5كلو چینی شامل ہیں ۔ جوكہNDMA اور مقامی حكومت كے تعاون سے صوبہ سندھ كے 4 اضلاع (دادو ، خیرپور، سانگھڑ ، جامشورو) جبکہ صوبہ پنجاب كے 2 اضلاع (راجن پور اور ڈیرہ غازی خان) کے سیلاب متاثرین میں شفاف طریقے سے تقسیم كیاگیا۔ اس امدادی پیكج سےمجموعی طور پر 105000 افراد مستفید ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں