اسلام آباد ، سیکٹر ڈی بارہ پولیس مقابلے کا مقدمہ درج

islamabad-police-corruption 44

اسلام آباد:سیکٹر ڈی بارہ پولیس مقابلہ کامقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے دونوں موٹرسائیکل واپس موڑے، سنبھلتے ہی پستولوں سے پولیس پر فائرنگ کر دی۔سیکٹر ڈی بارہ میں پولیس مقابلے کی ایف آئی آر اے ایس آئی سلیم کی مدعیت میں درج کی گئی، مقدمے میں کہا گیا کہ دو موٹرسائیکلوں پرچار سوار ڈی بارہ آئے جہاں پولیس ناکہ لگا تھا، پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے دونوں موٹرسائیکل واپس موڑے،واپسی مڑتے ہوئے ایک موٹرسائیکل پر سواردو افراد گرپڑے، گرنے والے دونوں ملزمان فوری سنبھلے اور پستولوں سے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، پولیس کانسٹیبل منیر کودو فائر لگے لیکن حفاظتی گئر کی وجہ سے محفوظ رہا، دوسرے موٹرسائیکل پر سوار افراد نے کلاشنکوف پرپولیس پر سیدھی فائرنگ کی ، دوسرے دو موٹرسائیکل سوار اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے گرپڑے، پولیس نے حق حفاظت خوداختیاری کے تحت ملزمان پرفائرنگ کی،زخمیوں کوپمز پہنچایاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں