اسلام آباد:چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) آفتاب سلطان نے مستعفی ہونے پر غور شروع کردیا۔ چیئرمین نیب بعض امور میں مداخلت سے خوش نہیں،آفتاب سلطان قانون کے مطابق انکوائریاں چلانا چاہتے ہیں۔ آفتاب سلطان وزیراعظم شہبازشریف کو جلد استعفی پیش کرسکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین نیب آفتاب سلطان کا کہنا ہے کہ اپنے کام میں مداخلت نہیں ہونے دوں گا، جب تک منصب پر ہوں اپنا کام بخوبی نبھاں گا۔خیال رہے کہ جولائی 2022 کو وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)کے سابق سربراہ اور ریٹائرڈ پولیس افسر آفتاب سلطان کو 3 سال کے لیے قومی احتساب بیورو کا نیا چیئرمین مقرر کیا تھا۔
چیئرمین قومی احتساب بیورو آفتاب سلطان کا مستعفی ہونے پر غور
