مریم نواز نے شہباز شریف سے اظہار لاتعلقی کر دیا

Fawad-Chaudhary-Lahore-High-court 61

لاہور: نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام پر مہنگائی بم مار گرایا ہے ، پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں بے انتہا کیا گیا ، 272پر پٹرول فروخت کیاجارہا ہے ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 24فیصد کمی آئی ہے ، اس وقت ملک میں موجودہ حکومت نے تیل اور پٹرولیم مصنوعات میں بے انتہا اضافہ کردیا ، لگثری آئٹمز پر ٹیکس پر 25فیصد اضافہ کیا گیا ، عوام کو پیغام ہے کہ ٹوتھ پیسٹ بھی نہ خریدو ، 170ارب کے نئے ٹیکس لگا دیئے گئے ہیں، معاشی بحران نے مڈل کلاس کی کمر توڑ کر رکھدی ہے اس سے توجہ ہٹانے کیلئے عمران خان پر مقدمے دائر کیا گیا ، اس مقدمے میں انسداد دوہشتگردی کی دفعات لگائی گئیں ، الیکشن کمیشن کے باہر امن احتجاج کرنے کو دہشتگردی قراردیا گیا ہے ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان میں اختلافات کے سپیس کو قانون اعتبار سے ختم کیا جارہا ہے ،وکلاء کو اکسایا جارہا ہے ، ہمارے لوگوں کو اٹھایا جاتا ہے ، فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثناء اللہ فخر سے کہتا ہے کہ عمران خان کو بھی گرفتار کریں گے ، عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں، جیسے پاکستانی عوام کی عزت واحترام ضروری ہے ، ویسے ہی عمران خان کی بھی عزت واحترام لاز م ہے ملک کے ہر کونے سے صرف ایک آواز عوام کو جوڑتی ہے ، وہ عمران خان کی ہے ، موجودہ حکومت پاکستان کو کمزور کررہی ہے ، عدالت نے پیش ہونے کا کہا ہے ، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے ، ڈاکٹرز نے عدالت کو کہا کہ اگر عمران خان عدالت میں پیش ہوتے ہیں تو ہزاروں لوگ جمع ہوجاتے ہیں، ممکن ہی نہیں کہ دھکم پیل سے چھوٹے کمرے میں جاسکیں ، ہم نے ویڈیوز کے ذریعے حاضری لینے کا کہنا ہماری خواہش ہے کہ عدالت اس مقدمے میں صحیح فیصلہ کرے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا ، انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے عمران خان پر دوبارہ حملے کا خدشہ کا اظہا کیا گیا ہے ۔ ہم وہی ریلیف مانگ رہے جوپرویز مشر ف ، حمزہ شبہاز ، سلمان شہباز اور نواز شریف کو دیا گیا ، عدالت کو چاہیے کہ جو ملزم 50روپے کے بیان حلفی پر لندن میں بیٹھا ہوا ہے ، اس کا بھی پتہ کریں ، عمران خان زمان پارک سے نہیں بھاگ رہا نہ ملک سے باہر فرار ہورہا ہے ، عمران خان نے ملک میں عوام کے ساتھ رہنا ہے ، موجودہ حکومت نے صحت کارڈ بھی بند کردیا ہے ، موجودہ حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے ، فوادچوہدری نے کہا کہ مریم نواز نے شہباز شریف سے لاتعلقی کا اظہار کیا ، مریم نواز کہتی ہے کہ میری حکومت نہیں ہے ، مریم نواز پروٹوکول اور سرکاری مراعات کیلئے اس حکومت کا حصہ ہیں باقی ہر معاملے پر لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے، حکومت نازک آشیانے پر بیٹھی ہوئی ہے ، ایسی حرکتیں نہ کریں جس سے آپ کی سیاست جو پہلے ختم ہوچکی ہووہ اور گر جائے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان پر قائم کردہ بے بنیاد مقدمات کو فوری طور پر واپس لیا جائے ، فواد چوہدری نے کہا کہ دہشتگردی پاکستان میں اہم مسئلہ ہے ، جب انسداد دہشتگردی کے قانون کو غیر سنجیدگی سے استعمال کرتے ہیں تو اس سے دہشتگردی قوانین کمزور ہوتے ہیں، سات رکنی بینچ نے سیاسی مقدموں میں دہشتگردی کی دفعات لگانے کو مسترد کیا ہے ،سپریم کورٹ کے فیصلے کی پرواہ نہیں کی جارہی ہے ، اسی عدالت نے میری حاضری کا حکم دیا ، وہ عدالتی فیصلہ ایس ایچ او اسلام آباد نے جوتے کی نوک پر رکھا ، اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ، شیخ رشید کو گرفتار کرکے دوسرے کیس میں جیل میں ڈالا دیا گیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں انتخابات کرنے کا کہا لیکشن عملدرآمد نہ ہوا، جو دل کرتا ہے اس فیصلے پر عملدرآمدکیا جاتا ہے ، ، لاہورہائیکورٹ نے 90روز میں انتخابات کرانے کافیصلہ کیا، ابھی تک اس پر عملدر آمد نہیں کیا گیا ، اظہر صدیق اس پر گیارہ پٹیشنز دائر کرچکے ہیں، لیکن کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔اگر موجودہ حکومت پاکستان میں خود مارشل لاء لگانا چاہتی ہے ، تو لگالیں، ملک کے آئین کو ویسے ہی فارغ کردیاہے ، ہم ایک بھر پور آئینی تحریک کیلئے تیار ہیں، وکلاء ہمارا اول دستہ ہونگے ، انشاء اللہ ملک میں ایسی تحریک چلائیں گے تو جمہوریت اور آئین کی شکل میں آئے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں