اقوام متحدہ کی تاخیر شام میں اموات میں اضافے کا سبب بنی ہے، انسانی حقوق تنظیم

un-human-rights-commission 30

دمشق:اقوام متحدہ کی طرف سے شام کے زلزلہ زدگان کی امداد میں تاخیر اموات کی تعداد میں اضافے کا سبب بنی ہے،شام میں انسانی حقوق کی تنظیم شا’’” ایس این ایچ آر‘‘نے جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور اس کے اداروں نے، شام کے زلزلہ زدہ شمال مغربی علاقے میں ،انسانی امداد پہنچانے اور تلاش و بچاو کی کاروائیاں کرنے میں تاخیر کی ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام کے شمال مغرب میں زلزلے سے متاثرہ علاقے میں اقوام متحدہ کی امداد پہنچنے میں تاخیر ہونے اور تلاش و بچاو کی کاروائیوں میں شام کو تنہا چھوڑے جانے کی وجہ سے ملبے تلے دبے افراد کی اموات میں اضافہ ہوا ہے،رپورٹ میں اس تاخیر کے لئے اقوام متحدہ کے حکام کی پیش کردہ وجوہات کوبے بنیاد قرار دیا گیا اور اقوام متحدہ سے داخلی تفتیش شروع کروا کے شام کے زلزلہ زدہ علاقوں تک امداد کی ترسیل میں تاخیر کی وجوہات کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے،واضح رہے کہ 6فروری کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں اب تک شام میں آٹھ ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں ، اموات میں سے زیادہ تر کا تعلق مخالفین کے زیرِ کنٹرول علاقوں سے ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں