مالی:صومالیہ میں دہشتگرد تنظیم الشباب کے خلاف جاری آپریشن میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 188دہشتگرد مارے گئے ہیں،صومالی وزیر اطلاعات داود اویس جاما نے بتایا ہے کہ الشباب کے خلاف جاری آپریشنز میں اہم کامیابی ملی ہے،مودوگ نامی علاقے میں 170اور زیریں شابیل میں ایک فضائی کاروائی کے دوران 18 دہشتگردمارے گئے ہیں،دریں اثنا، صومالی حکومت نے ملک سے بیرون ممالک زر مبادلہ کی منتقلی کے استعمال کو بھی محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلیے اب تمام ٹیلی کمیونیکشین کمپنیاں رقم کی منتقلی کرواتے ہوئے صارف کی تصویر اور انگلیوں کے نشان لینے کی پابندی ہونگی ،صومالی فوج نے الشباب کے خلاف سات ماہ سے جاری ان آپریشنز میں کافی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
صومالی فوج کا آپریشن، الشباب کے 188دہشتگرد ہلاک
