جاپان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، جاپانی سفیر

Japan Ambassador meet with syed naveed qamar 43

اسلام آباد(مزمل حسین)جاپانی سفیر مٹسو ہیروواڈا نے کہا ہے کہ جاپان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اور جاپان کے درمیان 7ویں مشترکہ حکومتی بزنس ڈائیلاگ کے منٹس پر دستخطی تقریب کے موقع پر کیا، دستخطی تقریب وزارت تجارت اسلام آباد میں منعقد ہوئی، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور پاکستان میں جاپان کے سفیر مٹسوہیرو واڈا نے منٹس پر دستخط کیے۔اس موقع پر وفاقی وزیر سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ جاپان پاکستان کا ایک اہم تجارتی پارٹنر ہے، حالیہ سیلاب کے دوران مسلسل تعاون پر جاپان کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔جاپانی سفیر مٹسو ہیروواڈا کا کہنا تھا کہ جاپان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں، دونوں اطراف نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔جوائنٹ بزنس ڈائیلاگ پاکستان اور جاپان کے درمیان ایک باقاعدہ سرکاری اور کاروباری سطح پر بات چیت ہے اور اس مکالمے کا ساتواں اجلاس 29 ستمبر 2022 کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں