شیخ رشید اڈیالہ جیل سے رہا، کارکنوں کا شاندار استقبال

Sheikh-rasheed-adyala-jail 38

اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کوسنٹرل جیل اڈیالہ سے رہا کردیا گیا جیل کے باہر پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے شیخ رشید کا استقبال کیا، اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہائی کے بعد شیخ رشید کا سنٹرل جیل کے باہر کہنا تھا کہ سارے میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو یہاں آئے میری کسی سے بھی لڑائی نہیں ہے انھوں نے کہا کہ میں پندرہ دن سسرال میں رہ کر آرہا ہوں گھبرانے والا نہیں پہلے بھی ساڑھے سات سال یہاں سے قید کاٹ کر نکلا ہوں ہم سچ اور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ،مریم نواز کہتی ہیں یہ میری حکومت نہیں ہے. انھوں نے کہا کہ شہباز شریف صاحب ۔۔ گھی اور پٹرول مہنگا ہوگیا ہے.پاکستان کو اللہ کے بعد عدلیہ بچا سکتی ہے.شیخ رشید نے کہا کہ اپنا آدھا سامان جیل میں چھوڑ آیا ہوں. اگر کال دی گئی تو دوبارہ بھی گرفتاری دوں گا.شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ دو راتیں اور دو دن میرے اوپر بھاری تھی.مگر میں ان لوگوں کو معاف کرتا ہوں جنہوں نے مجھے ہایڈ آوٹ پر رکھا. جو لوگ میرے فون میرے گھڑیاں میرے پیسہ لے کر گئے واپس پہنچا دو ورنہ انکے خلاف مقدمہ کراؤں گا.پاکستان کو اللہ کے بعد انتخاب بچا سکتے ہیں.چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس لاہور کو سلام کرتا ہوں.کل تین بجے لال حویلی لے باہر خطاب کروں گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں