سکاٹ لینڈ کی’’ فرسٹ منسٹر‘‘ نکولا سٹرجن عہدے سے مستعفی

Scotland-first-lady 74

ایڈنبرا :آٹھ سال اقتدار میں رہنے کے بعد نکولا سٹرجن نے وزیر اول اور پارلیمنٹ کی سب سے بڑی جماعت سکاٹش نیشنل پارٹی کے رہنما کے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کردیا ،غیرملکی میڈیا کے مطابق سکاٹ لینڈ کی وزیر اول (فرسٹ منسٹر)نکولا سٹرجن نے اچانک مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سکاٹش نیشنل پارٹی کا جانشین منتخب کرنے کیلئے انتخابات کرائے جائیں گے،52سالہ سٹرجن نے گزشتہ روز وزیراول اور پارلیمنٹ کی سب سے بڑی جماعت سکاٹش نیشنل پارٹی کے رہنما کے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے ،اگرچہ سٹرجن نے ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل اپنے استعفی کے امکان کو مسترد کر دیا تھا لیکن سٹرجن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب مستعفی ہونے کا وقت آگیا ہے ، وہ اس وقت تک وزیراعظم رہیں گی جب تک سکاٹش نیشنل پارٹی اپنے جانشین کا انتخاب نہیں کرتی،واضح رہے کہ نکولا سٹرجن 2014میں سکاٹ لینڈ کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون بنیں ، دوران حکومت سکاٹش وزیراعظم کو آزادی اور خواجہ سراں کے حقوق کے لیے اپنی حکمت عملیوں پر شدید دبا کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں