پاناما ،بس حادثے میں 30سے زائد تارکین وطن ہلاک ، 20زخمی

panama-bus-incident 62

پاناما سٹی:وسطی امریکی ملک پاناما میں 60سے زائد تارکین وطن کو لے جانے والی ایک بس پہاڑی سے گر گئی جس کے نتیجے میں درجنوں تارکین وطن ہلاک جبکہ تقریبا 20زخمی ہوگئے،غیر ملکی میڈیاکے مطابق بس حادثے میں ہلاک ہونے والے تارکین وطن کی تعداد کم از کم 39ہے جبکہ حکام کی جانب سے ان کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ایمبولینسز کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، ٹوئٹر پر پاناما کے صدر لارینٹینو کورٹیزو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتی ہے اور غیر قانونی نقل مکانی سے نمٹنے کے لیے انسانی امداد اور مناسب حالات فراہم کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے،پاناما کی نیشنل امیگریشن سروس کی ڈائریکٹر سمیرا گوزائن نے کہا کہ بس بظاہر تارکین وطن کی پناہ گاہ کے داخلی راستے سے گزر گئی تھی لیکن پلٹنے کی کوشش کے دوران دوسری بس سے ٹکرا کر ایک پہاڑ سے نیچے گر گئی،بعض میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں 5سے زائد بچے بھی شامل ہیں،واضح رہے کہ یہ کم از کم 10سالوں میں پاناما میں تارکین وطن کے ساتھ ہونے والا بدترین حادثہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں