جمائما خان کی فلم میں کام کرنے کا تجربہ شاندار رہا، سجل علی

sajal-ali-actress1 62

لندن :معروف اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ جمائما خان کی فلم میں کام کرنے کا تجربہ شاندار رہا۔لندن میں جمائما خان کی فلم کے پریمیئر میں سجل علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح کی فلم میں پاکستان کی نمائندگی پر فخر ہے۔ سجل علی نے کہا کہ شیکھر کپور کے ساتھ کام اور شبانہ اعظمی کے ساتھ اسکرین شیئر کر کے ایک خواب پورا ہوا۔ اداکارہ نے کہا کہ وابستہ توقعات سے پریشان تھی لیکن فلم میں شاندار پرفارمنس پر خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم میں مغرب کو رنگا رنگ پاکستان دیکھائی دیگا۔واضح رہے کہ فلم واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ کی نمائش آسٹریلیا میں ہوچکی ہے جبکہ 24 فروری کو اسے برطانیہ میں بھی ریلیز کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں