بڑی سکرین پر آکر سب کو سرپرائز دے سکتی ہوں‘ ایمن خان

Aiman-khan-showbiz 62

کراچی :معروف اداکارہ ایمن خان نے کہا ہے کہ بڑی سکرین پر دکھائی دے کر سب کو سرپرائز دے سکتی ہوں۔ ایک انٹرویو میں ایمن خان نے کہا بتایا کہ میں نے کافی چھوٹی عمر میں کام شروع کر دیا تھا اور بہت کام کیا ہے، پھر میری شادی ہو گئی تو میں نے کچھ وقت کے لئے بریک لیا پھر جلد ہی بیٹی ہوگئی، جس کے بعد میں نے مزید بریک لیا اور ابھی وہ بہت چھوٹی ہے اس لئے میں ابھی مزید کچھ اور وقت بریک لوں گی لیکن میں اپنی بریک سے بھی لطف اندوز ہو رہی ہوں۔ چھوٹی یا بڑی سکرین پر واپسی کے حوالے سے ایک سوال پر ایمن خان نے کہا کہ میرا بڑے پردے پر کام کرنا سب کے لئے ایک سرپرائز ہو سکتا ہے، حتی کہ منیب کے لئے بھی سرپرائز ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں