صدر مملکت آئینی کردارا دا کریں، تحریک انصاف کا مطالبہ

Asad-Umar-and-ali-Zaidi-PTI 66

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر اور علی زیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان 155سیٹیں لیکر اسمبلی میں بیٹھے تھے، یہ لوگ عوام میں جانے کو تیار نہیں، پی ٹی آئی جمہوریت اور آئین پر یقین رکھنے والی جماعت ہے، پی ٹی آئی نے ساری جدوجہد قانون میں رہتے ہوئے کی ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے صدر مملکت کو خط لکھا ہے، خط میں لکھا گیا ہے کہ صدر مملکت پاکستان کو آئینی بحران سے نکالیں، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو 6روز گزر چکے ہیں، عمران خان کے خوف کی وجہ سے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، آرٹیکل 6کے تحت صدر مملکت کو اختیار ہے وہ الیکشن کا اعلان کر سکتے ہیں، خط میں لکھا گیا ہے کہ صدر مملکت پاکستان کو آئینی بحران سے نکالیں، الیکشن کمیشن پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کر رہا، امید ہے صدر مملکت قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم گئے تو پٹرول 150 روپے تھا اب 272 روپے ہے، بجلی کی قیمت 16روپے یونٹ سے 44روپے یونٹ تک چلی گئی ہے، گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھ چکی ہے، کرونا میں ہماری کارکردگی کو پوری دنیا نے مانا، انہوں نے کرونا کے بغیر ہماری حالت کرونا جیسی کر دی ہے، اس وقت ایکسپورٹ 7فیصد گر گئی ہے، 170ارب روپے کی ٹیکسز لگائے گئے ہیں، گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں، کرونا میں ہماری کارکردگی کو پوری دنیا نے مانا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں