ن لیگ کے اپنے لوگ کہہ رہےاسحاق ڈار ناکام ہو گئے، عمر سرفراز چیمہ

Sarfraz-cheema-PTI 68

لاہور: رہنما پی ٹی آئی عمر سرفراز چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے مضحکہ خیز گفتگو کی گئی، یہ وہ مافیاز ہیں جو لوٹ مار پر این آر اوز لینا چاہتے ہیں، فوری طور پر انتخابات کا اعلان ہونا چاہیے، آج پوری قوم جان گئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی مافیاز ہیں، چوروں کا ٹولہ ملک پر مسلط ہے، اقتدار پر چوروں اور ڈاکوئں کا ٹولہ مسلط ہے، فوری الیکشن کا اعلان کریں عوام فیصلہ کریں گے حکمرانی کون کریگا، یہی ملک ، یہی خزانہ تھا عمران خان نے اربوں کی سبسڈی دی، ن لیگ کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں اسحاق ڈار ناکام ہو گئے ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں