سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی ضمانت منظور

Sheikh-rasheed-arrest 106

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں آصف علی زرداری پر عمران خان کے مبینہ قتل کے الزام کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیخ رشید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنایا، شیخ رشید پر تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے ، شیخ رشید اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں ۔عدالت نے پچاس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں