اسلام آباد: امپورٹڈ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا نیا بم گرا دیا، بجلی، گیس، اشیاء ضروریہ کے بعد پٹرول بھی مہنگا ہو گیا،
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، پٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے اضافہ کر دیا گیا، پٹرول کی فی لیٹر قیمت 272 روپے مقرر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے اضافہ ہو گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 280 روپے مقرر کر دی گئی، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 90 پیسے اضافہ ہو گیا،مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 202 روپے 73 پیسے مقرر کر دی گئی، لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 68 پیسے اضافہ ہو گیا، لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 196 روپے 68 پیسے مقرر کر دی گئی، عوام مہنگائی کے اس طوفان سے پریشان ہیں،
امپورٹڈ سرکار کا کارنامہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
