عمران خان نے مہنگائی کے نئے طوفان سے قوم کو خبردار کر دیا، امپورٹڈ سرکار پر وار

Imran-khan-talk-about-mini-budget 94

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج قومی اسمبلی میں ایک منی بجٹ آیا ہے، منی بجٹ سے عوام پر مہنگائی کا نیا طوفان گرے گا، الیکشن کے علاوہ پاکستان کے مسائل کا کوئی حل نہیں، آج جو کچھ ہو رہا ہے یہ سب کچھ ہونا ہی تھا، ہمارے دور میں آٹا 65روپے کلو تھا آج 135روپے کلو ہے، ہمارے دور میں دیوالیہ کا رسک 5فیصد تھا، آج ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے بعد بھی حالات ٹھیک نہیں ہونگے، ہمارے دور میں پی ڈی ایم مہنگائی مارچ کرتی تھی، پہلے ہی بتا دیا تھا کہ چوروں کا ٹولہ ملک سنبھال نہیں سکتا، ہمارے دور میں کسانوں کے پاس ریکارڈ پیسہ آیا، آج کے بل کے بعد گیس، بجلی ، سیمنٹ سریا سب کچھ مہنگا ہو گیا ہے، پیاز کی قیمت دو گنا ہو چکی ہے، کھاد کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں، ملک کے ایک جانب مہنگائی اور دوسری جانب بیروزگاری ہے، انہوں نے 1100ارب کے کرپشن کیسز معاف کرائے، روپیہ اب تک 90روپے گر چکا ہے، قوم کی دولت میں کمی ہوئی اور ان کی دولت میں اضافہ ہو گیا ، اسحاق دار نے کہا تھا کہ ڈالر کو 200سے نیچے لےکر آئوں گا، انہوں نے معیشت کےلئے کچھ نہیں کیا صرف این آر او لیا، جان بچانے والی ادویات کی ملک میں قلت ہو چکی ہے، سیلز ٹیکس بڑھانے سے تمام اشیا مہنگی ہو جائیں گی، ہمارے دو رمیں نیب نے 480ارب روپے ریکور کئے، یہ کینسر کا علاج ڈسپرین سے کر رہے ہیں، روپیہ گرنے کی مہنگائی ابھی آنی ہے، یہ منی بجٹ آرڈیننس سے لانا چاہتے تھے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں