کراچی:اداکار عمران عباس جلد بھارتی پنجابی فلم میں ڈیبیو دینے والے ہیں۔ عمران عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ پر اپنی پہلی بھارتی پنجابی فلم کی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ عمران عباس اس سے قبل بالی ووڈ میں بھی کام کر چکے ہیں ۔ بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کی پابندی کے بعد عمران عباس اب بھارتی پنجابی سنیما میں اپنی پہلی شروعات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ یو ایس-انڈو پروڈکشن کی جانب سے پیش کردہ فلم جی وی سوہنیا جی میں سمی چاہل کے ساتھ مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔فلم کی پہلی جھلک کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ایک رومانوی پنجابی فلم ہوگی اداکار عمران عباس نے 6 اکتوبر 2023 کو فلم کی ریلیز کا اعلان بھی کیا ہے۔عمران عباس کو پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی بیحد پسند کیا جاتا ہے اور بھارت میں ان کے مداح بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
عمران عباس جلد بھارتی پنجابی فلم میں کام ڈیبیو کریں گے
