پنجاب کے شہریوں پر 115 ارب روپے کے ٹیکس نافذ

tax-FIA 47

لاہور:وفاقی حکومت کے منی بجٹ کے آنے سے قبل ہی پنجاب حکومت نے صوبے کے شہریوں پر 115 ارب روپے کے ٹیکس نافذ کر دیئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ درجہ دوم کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 18 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے جو 560 روپے فی کلو سے بڑھ کر 578 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں پرچون کی سطح پر دکاندار منی بجٹ کو جواز بنا کر شہریوں سے گھی اور کوکنگ آئل کی منہ مانگی قیمت وصول کر رہے ہیں، اسی طرح درجہ دوم کے کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی 18 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈبے والے دودھ کی قیمت سمیت چیز وغیرہ کی قیمت میں بھی دس روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، یہ معلوم ہوا ہے کہ حکومت مختلف مشروبات سمیت کولڈ ڈرنکس پر بھی ٹیکس نافذ کرنے جا رہی ہے جبکہ حکومت نے مختلف برانڈ کے سگریٹوں پر عائد جنرل سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں ایک فیصد اضافہ کر دیا ہے جو 17 فیصد سے بڑھ کر 18 فیصد ہو گئی ہے، جی ایس ٹی اور ایکسائز ڈیوٹی میں ایک فیصد اضافے سے حکومت کو جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں 55 ارب روپے اور ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 65 ارب روپے کی اضافی آمدن ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں