جنوبی افریقا، مسافر بس اور بکتر بندگاڑی میں تصادم، 20افراد ہلاک

africa-bus-and-car-accident 55

جوہانسبرگ:جنوبی افریقا میں مسافر بس اور بکتر بندگاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دو روز قبل صوبہ لیمپوپو میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار بکتربندگاڑی بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے جا ٹکرائی،لیمپوپو صوبے کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مزید بتایا گیا ہیکہ تصادم کے نتیجے میں 20افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 60افراد کے زخمی ہونے اطلاعات سامنے آئی ہیں،زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے،پولیس کی جانب سے حادثے کی مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں