این آر او ٹو کےلئے عمران خان کے پاس کون آیا؟ بڑا انکشاف

Imran-khan-bol-tv-interviews 279

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مخالفین این آر او 2لینے کیلئے شاہ محمود قریشی کے ذریعے عمران خان کے پاس آئے تھے،نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں شامل لوگ عمران خان کو بلیک میل کرنے کیلئے دھرنے اور احتجاج کرتے رہے۔ان کی صرف ایک ڈیمانڈ تھی کہ نیب آرڈیننس میں چونتیس ترامیم کی جائیں،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فیٹف (ایف اے ٹی ایف)کے حوالے سے قانون سازی کے لیے مخالفین نے نیب قانون میں ترامیم کی شرط رکھی۔ ان کا مقصد ایک ہی تھا کہ کسی طرح خود کو کرپشن کیسز سے آزاد کروا لیں،فیصل جاوید نے کہا مخالفین این آراو ٹو لینے کے لئے شاہ محمود کے ذریعے عمران خان کے پاس آئے، انہوں نے عمران خان کو ہٹا کر پہلا کام نیب ترامیم والا کیا،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ ہوا تو پھر عمران خان عوام کو احتجاج کی کال دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں