سعودی عرب کا پہلی خاتون خلاباز کو خلائی مشن پر بھیجنے کا اعلان

Saudi-Women-space 58

ریاض:سعودی عرب نے اپنی پہلی خاتون خلاباز کو خلائی مشن پر بھیجنے کا اعلان کر دیا،عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے رواں سال اپنی پہلی خاتون خلا باز ریانا برناوی (Rayyana Barnawi)کو سعودی ساتھی علی القرنی کے ساتھ انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن کے 10روزہ مشن پر بھیجنے کا اعلان کیا ہے،رپورٹس کے مطابق دونوں خلاباز AX-2خلائی مشن کے عملے میں شامل ہوں گے، عملہ فلوریڈاکیکینیڈی اسپیس سینٹرسیرواں برس کے آخر میں روانہ ہوگا،اس مشن کا مقصد انسانی خلائی پرواز میں سعودی عرب کی صلاحیتوں کو بڑھانا،انسانیت کی خدمت اور خلائی صنعت کی طرف سے پیش کردہ امید افزا مواقع سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ صحت اور خلائی ٹیکنالوجی جیسے کئی پہلوں میں سائنسی تحقیق میں تعاون کرنا ہے،برناوی اور القرنی کے علاوہ، دو اور خلابازوں، مریم فردوس اور علی الغامدی کو بھی مستقبل کے خلائی مشن کے لیے سعودی ہیومن اسپیس فلائٹ پروگرام کے تحت تربیت دی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں