مزید یہودی بستیوں کی تعمیر، امریکا نے اسرائیل کو خبردار کر دیا

antoni-bilkun 55

واشنگٹن :امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مزید یہودی بستیوں کی تعمیر کے اقدامات پر اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اس سے فلسطینیوں کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوگا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا ایسے تمام یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے جو کشیدگی بڑھانے اور دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچانے کا باعث ہیں،خیال رہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کی 9بستیوں کو قانونی حیثیت دینے اور مزید 10ہزار یونٹس کی تعمیر کا اعلان کیا تھا،دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے پیر کے روز عالمی برادری سے مطالبہ کیا تھا کہ اسرائیل کے فلسطینیوں کی رہائش گاہوں کو منہدم کرنے کے اقدامات میں اضافے کو روکا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں