آئمہ بیگ کا ہیک ہونے والا انسٹا گرام اکائونٹ بحال ہوگیا

aima-baig-actress 41

لاہور:معروف گلوکار آئمہ بیگ کا ہیک ہونے والا انسٹا گرام اکائونٹ بحال ہوگیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے اپنے چاہنے والوں کو خوش خبری دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں ان کا انسٹاگرام اکائونٹ واپس مل گیا ہے۔ انہوں نے انسٹا اسٹوری میں انسٹاگرام انتظامیہ کو اکائونٹ واپس دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا شکریہ انسٹاگرام، مجھے ایک بار پھر میرا اکائونٹ واپس کرنے کے لئے۔ یاد رہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ کا انسٹاگرام اکائونٹ ہیک ہوگیا تھا، جس کی اطلاع گلوکاری نے اپنے فیس بک اکائونٹ سے مداحوں کو دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں