کرینہ کپور کے ساتھ بالی ووڈ فلم کی آفر ہوئی تھی’ دانش تیمور

Danish-Taimoor-Showbiz 59

کراچی:معروف اداکار دانش تیمور نے میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں کرینہ کپور کے ساتھ بالی ووڈ کی کامیڈی فلم آفر ہوئی تھی۔ ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں کرینہ کپور کے ساتھ بالی ووڈ سے ایک بڑی آفر ملی تھی۔اداکار نے بتایا کہ انہیں کرینہ کے ساتھ فلم آفر ہوئی جس کے لئے وہ اور عائزہ بیحد پرجوش تھے وہ بالی ووڈ فلم ویرے دی ویڈنگ تھی جس کے لئے وہ بالکل تیار تھے۔دانش تیمور نے کہا کہ مجھے پروڈکشن کی جانب سے تاریخیں بھی دی گئیں، مجھے اور جاوید شیخ کو ٹیم نے فائنل کیا، فلم کی شوٹنگ تھائی لینڈ میں ہونی تھی لیکن پھر کرینہ کپور حاملہ ہو گئیں اور فلم میں ہمیں کاسٹ نہیں کیا جا سکا کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہو گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں