میری شہرت میں میری رنگت کا بڑا ہاتھ ہے’ ہانیہ عامر

Haniya-amir 60

کراچی :فلم اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے نے کہا ہے کہ گوری رنگت کا میری کامیابی اور شہرت میں بڑا ہاتھ ہے۔ ایک انٹرویو میں ہانیہ عامر نے کہا کہ اس دنیا میں ہر قسم کے لوگ آپ کو ملتے ہیں تاہم اکثر لوگ کسی کو خوش نہیں دیکھ سکتے تاہم اپنا خیال خود رکھنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا خود سے محبت کریں اور اپنے ساتھ شفقت سے پیش آئیں۔ ہانیہ عامر نے کہا کہ 20 سال سے بھی کم عمری میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور شاید اپنی گوری رنگت کی وجہ سے جلد شہرت مل گئی تھی۔ ایک سوال پر ہانیہ نے کہا کہ میں اپنے ذہن میں بولتی ہوں، میں زیادہ ہنستی بھی ہوں اور محسوس بھی زیادہ کرتی ہوں میرے دوست مجھے بہت حساس سمجھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں