اسلام آباد:رہنما تحریک انصاف و سینیٹر اعجاز چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 مارچ 2022 کو حقیقی آزادی کی شروع کی گئی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،ملک کو آئین کے مطابق آگے بڑھنا ہے،آئین کو پامال کرنے کی ہر کوشش کے راستے میں ہم رکاوٹ بنیں گے،جدوجہد کرتے ہوئے ہم کوئی غیر آئینی راستہ نہیں اپنائیں گے،ملک میں قانون کی حکمرانی اور پارلیمانی نظام کی بحالی کے لئے جیل بھرو تحریک شروع کر رہے ہیں،بجائے اسکے کہ امپورٹڈ حکومت لوگوں پر تشدد اور جھوٹے مقدمےکرے ہم خود پیش ہو رہے ہیں،پاکستان میں اس وقت فسطائیت کا راج ہے،تمام ملک دشمن قوتوں کے خلاف آئین کے اندر رہتے ہوئے پرامن سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں،عدالت کے حکم کے باوجود تاریخ نہیں دی جا رہی،یہ حکومت انتخابات کروانے میں سنجیدہ نہیں دکھائی دے رہی،انتخابات کے لئے فنڈز اور سیکیورٹی کی عدم فراہمی کے لئے بہانے بنا رہے ہیں،ہم کسی صورت آئین کو پامال نہیں ہونے دیں گے،اس وقت ملک میں عوام بدترین مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکے ہیں،اس وقت قیمتیں ایک تہائی سے نصف تک بڑھ چکی ہیں،اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی قوتِ خرید بلکل جواب دے چکی ہے،احساس پروگرام کے تحت ہم نے عوام کو جو سہولیات فراہم کیں انکو بند کر دیا گیا ہے،میڈیا پر آج کل پوری طرح حکومت کے ظلم و ستم کی داستان دکھائی ہی نہیں جاتی،امپورٹڈ حکومت پر دباؤ بڑھانے کی خاطر جیل بھرو تحریک شروع کر رہے ہیں، پہلے کہا گیا کہ اسمبلیاں تحلیل کریں فوری انتخابات کروا دیں گے،اب اس بات کے متعلق ان میں سے کوئی جواب دینے کو تیار نہیں ہے،باجوہ نے اقرار کیا میں نے عمران خان کا اقتدار ختم کروایا،کیا یہ ملک ڈاکٹرائنوں سے چلے کا کوئی آئین موجود نہیں؟دستورِ پاکستان سے انحراف کرنا پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے،اس حکومت کی فسطائی ذہنیت پاکستان کو کھائی کی طرف دھکیل رہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ دعوے کئے گئے کہ ملک کو بحرانوں سے نجات دلوائیں گے،مگر حالات ابتر کر دئیے گئے،موجودہ وزیر خارجہ افغانستان کے سوا پوری دنیا میں گھوم رہا ہے،ملک میں دہشتگردی واپس آ چکی ہے،عمران خان کے دور میں دہشتگردی پر قابو پا لیا گیا تھا،ہم نے ملک میں امن کے قیام میں بہترین قردار ادا کیا ،پاکستان میں عدالتوں کو کام کرنے کی آزادی ہونی چاہئے ،آج کل عدلیہ کو دھمکیاں لگائی جا رہی ہیں،ججوں کو خریدنے والوں کی اولاد آج دوبارہ عدلیہ کو ہدف بنا رہی ہے،ہماری تحریک مافیا سے نجات کی تحریک ہے،پورے ملک سے لوگ جیل بھرو تحریک میں حصہ لیں گے،جیلیں بھر دیں گے،ہمارے لاکھوں کارکنان جیل جانے کے لئے تیار ہیں،امپورٹڈ حکمران ہوش کے ناخن لیں،آئین سے ماورا اقدامات نہ کریں،آئین کے خلاف اگر کوئی کام ہوا تو ہم بھرپور مذاحمت کریں گے،عمران خان کے اعلان کے بعد سب سے پہلے لاہور میں گرفتاریاں پیش ہونگی،
کسی صورت آئین پامال نہیں ہونے دینگے، سینیٹر اعجاز چوہدری کی اہم پریس کانفرنس
