اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے متنازع ٹویٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست میں سپیشل پراسیکیوٹر کی جانب سے مہلت کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی ، اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ اعظم سواتی نے دوبارہ اداروں سے متعلق متنازع گفتگو کی،سپیشل پراسیکوٹر نے متنازع گفتگو کے ٹرانسکرپٹ کا کچھ حصہ عدالت کے سامنے پڑھا، عدالت نے استفسار کیاکہ ٹرائل کس سٹیج پر ہے، جس پر سپیشل پراسیکیوٹرنے بتایاکہ چارج ابھی فریم ہونا ہے،اعظم سواتی ضمانت کا غلط استعمال کر رہے ہیں، عدالت نے کہاکہ آپ اس طرف ابھی نہ جائیں ٹرائل جلد مکمل کرانے پر فوکس کریں، سپیشل پراسیکیوٹر نے کہاکہ مختصر سی تاریخ دے دیں ٹرائل سے متعلق عدالت کو آگاہ کروں گا، عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر کی مہلت کیلئے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔
اعظم سواتی ضمانت منسوخی کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت
