عوام پر بجلی بم، فی یونٹ 3.82روپے لیوی عائد کر دی

mobile networks loadsheding scaled 47

اسلام آباد:حکومت نے ایک بار پھر بجلی کے نرخ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ای سی سی نے فی یونٹ 3.82روپے لیوی عائد کرنے کی منظوری دے دی،نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کی قیمت پر لیوی مرحلہ وار عائد کیا جائے گا اور نیپرا سے منظوری لی جائے گی، بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ 31.74روپے ہو جائے گا، فروری مارچ کے لیے پاور ہولڈنگ لیوی 43پیسے عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے جب کہ مارچ سے جون تک 3.39روپے اضافی لیوی شامل کیا جائے گا، جولائی سے اکتوبر تک 43پیسے کے ساتھ مزید ایک روپے لیوی عائد کیا جائے گا اور 3.39روپے لیوی ختم ہوجائے گا۔ اسی طرح نومبر 2023 سے جون 2024 تک 1.43روپے لیوی عائد رہے گا، پاور ہولڈنگ لیوی کا اطلاق 300یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا، لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے بجلی صارفین بھی پاورہولڈنگ لیوی سے مستثنی ہوں گے۔ دریں اثنا حکومت نے سیلاب متاثرین اور زرعی صارفین کے لیے 2.75روپے کا فی یونٹ ریلیف ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں