ملتان سلطان کے بولر جوش لٹل انجری کا شکار ہوگئے

multan-sultan-josh 50

لاہور:پی ایس ایل میں ملتان سلطان کی نمائندگی کرنے والے آئرلینڈ کے بولر جوش لٹل انجری کا شکار ہوگئے ہیں،آئر لینڈ کے جوش لٹل جنوبی افریقا میں وارم اپ کے دوران ٹانگ میں کھنچائو کا شکار ہوئے، کرکٹ آئر لینڈ نے جوش لٹل کو معائنے کیلئے طلب کر لیا ہے،ملتان سلطانز نے جوش لٹل کی انجری کی تصدیق کر دی، کرکٹ آئرلینڈ جوش لٹل کی دستیابی کے بارے میں آگاہ کرے گا،ملتان سلطانز نے کہا ہے کہ جنوبی افریقی بولر وین پارنل کے متبادل کے حوالے سے بھی جلد فیصلہ کیا جائیگا،جوش لٹل نے چند ماہ قبل آسٹریلیا میں کھیلے گئے ٹی 20ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کی جانب سے نیوزی لیںد کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں