ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ ،سری لنکا کی بنگلہ دیش کو 7وکٹوں سے شکست

sri-lanka-and-bangladesh-match-women-cricket-world-cup 41

کیپ ٹائون:جنوبی افریقا میں جاری ویمنز ٹی 20ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 7وکٹوں سے شکست دے دی،کیپ ٹائون میں کھیلے گئے گروپ 1کے میچ میں بنگلہ دیش ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 126رنز بنائے، سوبھانہ موستری نے 32گیندوں پر 29اور کپتان نگار سلطانہ نے 34گیندوں پر 28رنز کی اننگ کھیلی جبکہ سری لنکا کی جانب سے اوشادی رانا سنگھے نے 3اور چماری اتا پاتو نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،جواب میں 127رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم نے 18.2اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 129رنز بنا کر میچ میں 7وکٹوں سے کامیابی سمیٹ لی، اوپنر ہرشیتھا سماراویکرما نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50گیندوں پر 69رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، نیلاکشی ڈی سلوا 41 اور کپتان چماری اتا پاتو نے 15رنز بنائے،فاتح ٹیم کی اوپنر بیٹر ہرشیتھا سماراویکرما کو شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں