جرمنی کی ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کو ویزوں کی پیشکش

visa-germany-for-turkey 44

برلن:جرمنی نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کو جرمنی میں عارضی رہائش اختیار کرنے کیلئے ویزوں کی فراہمی کی پیشکش کر دی ہے،جرمن وزیر داخلہ نینسی فیزر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ جرمنی میں آباد ترک اور شامی خاندانوں کو اجازت دی جائے کہ وہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرہ علاقوں سے اپنے قریبی رشتہ داروں کو بلانہ چاہیں تو اپنے پاس بلا سکیں،انہوں نے بتایا کہ یہ کام روایتی ویزا کے طریقہ کار کے تحت ہی کیا جائے گا لیکن ویزا جاری کرنے کا عمل آسان بنایا جائے گا اور یہ ویزا تین مہینوں کیلئے کارآمد ہوگا،نینسی فیزر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ہماری جانب سے زلزلہ متاثر لوگوں کیلئے ایمرجنسی امدادکی سوچ کے تحت کیا گیا ہے،جرمنی کی جانب سے یہ فیصلہ ترکیہ اور شام میں 6فروری کو آنے والے زلزلے سے لاکھوں لوگوں کے بے گھر ہونے اور اموات کی تعداد 29ہزار سے تجاوز کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں