سینیٹ اجلاس ، سینیٹر شوکت ترین کو گرفتارکرنے کے وزیرداخلہ کے بیان پر اپوزیشن کا شدید احتجاج

Senate meeting about senator Saif ullah khan niazi 67

اسلام آباد:سینیٹ میں سینیٹر شوکت ترین کو گرفتارکرنے کے وزیرداخلہ کے بیان پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا ،وزیر مملکت برائے قانون انصاف سینیٹرشہادت اعوان نے کہاکہ شوکت ترین نے ملکی سلامتی کے خلاف کام کیاان کو قرارواقعی سزا ملنی چاہیے،شہادت اعوان کے بیان پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا،قائدحزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ سینیٹر شوکت ترین ان کو آئینہ دیکھاتاہے اس لیے ان کوگرفتارکرنے کی باتیں کی جارہی ہیں جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کو دھمکیں دی اس پر کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔ حکومت کی طرف سے عدلیہ کے خلاف منظم مہم کی مذمت کرتے ہیں چیئرمین سینیٹ نے ہنگامہ آرائی میں اجلاس منگل کی صبح دس بجے تک اجلاس ملتوی کردیا۔اجلاس میں شاعر مصنف امجد اسلام امجد اور ضیاء محی الدین کے لیے دعامغفرت کرائی گئی ۔پیرکو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ اجلاس شروع ہواتو سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ امجد اسلام امجد اور ضیاء محی الدین انتقال کرگئے ہیں ان کے لیے ایوان میں دعا کرائی جائے ۔جس پر چیئرمین سینیٹ نے حاجی ہدایت اللہ کو کہاکہ وہ ایوان میں دعاکرائیں جس پرضیاء محی الدین اور امجد اسلام امجد کے لیے دعا کرائی گئی۔قائدحزب اختلافسینیٹر شہزاد وسیم نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں اور حکومتی ترجیحات بھی سامنے ہیں وزارت داخلہ کہے رہاہے کہ ہم نے فلاں کو گرفتار کرنا ہے شوکت ترین کے حوالے سے بیان آیا ہے کہ ہم شوکت ترین کو گرفتار کرنے جارہے ہیں کس بات پر گرفتار کرنا چاہتے ہیں کہ وہ آپ کو آئینہ دیکھاتا ہے ۔ یہ صوبوں کو پیسے نہیں دیتے ہیں تو وہ سیلاب سے تباہ کاری سے کس طرح نمٹیں گے ۔شوکت ترین نے کہا تھا کہ صوبے سیلاب کی وجہ سے سرپلس پیسے نہیں دیں گے ۔ یہ کس طرف ملک کو لے کر جارہے ہیں ۔عدالتوں کے خلاف منظم کمپین شروع ہوگئی ہے ۔ آپ کا وزیر خزانہ کہتا ہے کہ آئی ایم ایف کو دیکھ لیں گے ان دھمکیوں پر کچھ نہیں ہوتا ہے ۔عدلیہ کے خلاف منظم مہم کی مذمت کرتے ہیں ۔لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن شیڈول جاری کرنے کاحکم دیا ہے مگر ابھی تک تاریخ نہیں دی گئی ہے ان کے عصاب پر عمران خان سوار ہے الیکشن سے لوگ نہیں بھاگتے ہیں ۔ترکی میں زلزلہ آیا ہے مگر وہ قائم ہیں کہ مئی میں الیکشن ہوں گے ۔ دھمکیوں کا سلسلہ بند کیا جائے الیکشن کا شیڈول جاری کیا جائے ۔سینیٹ کے ایجنڈے کے دوران سینیٹر شہادت اعوان کھڑے ہوئے اورکہاکہ وہ قائدحزب اختلاف کے بیان پر درعمل دیں گے ۔سینیٹر شہادت اعوان نے کہاکہ ایف آئی اے آزاد ادارہ ہے شوکت ترین نے ملکی سلامتی کے خلاف بات کی ہے اس پر ان کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے ۔ان کی تقریر کے دوران قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزادوسیم ودیگر اپوزیشن کے سینیٹرز کھڑے ہوگئے اور انہوں نے شدید احتجاج کرنا شروع کردیا شہزاد وسیم نے کہاکہ وزیر جھوٹ بول رہے ہیں جبکہ چیئرمین سینیٹ سب کو خاموش ہونے کاکہتے رہے ۔شہادت اعوان نے سینیٹرشہزاد وسیم کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں جھوٹ نہیں بول رہا آپ تمیز کے دائرہ میں رہے کر بات کریں ۔ اسی دوران چیئرمین سینیٹ نے اجلاس منگل کی صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں