ممبئی :بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی مشہور فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے سے متاثر ہو خواتین کے ساتھ بات کرنا اور والدین کے ساتھ رہنے کا انداز سیکھا ہے ۔ اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہی وہ فلم تھی جس نے انہیں نے بے حد متاثر کیا ۔ اس فلم نے انہیں والدین کے ساتھ زندگی گزارنے کا ڈھنگ بھی سکھایا۔ رنبیر کپور نے کہا کہ دل والے دلہنیا لے جائیں گے ان کے زمانہ کی بہترین فلم رہی ہے ۔ یہاں تک کہ وہ اب تک اس فلم کے اثر میں ہیں۔
دل والے دلہنیا لے جائیں گے نے میری زندگی بدل دی‘ رنبیر کپور
